English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

1983میں اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیا گیا، حنیف خان

القمر

سابق کپتان اولمپئین حنیف خان نے 1983ء میں اسمگلنگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اولمپئین گیمز کے سابق کپتان حنیف خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ 1983ء میں ٹیم کا کپتان تھا، پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے وطن واپس آرہی تھی، سامان میں گاڑیوں کے پارٹس، چشموں کے فریم اور وی سی آر شامل تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اولمپئین حنیف خان نے بتایا ہے کہ ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر ہی اسمگلنگ کا سامان پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے سامان سے آگاہ کیا تھا، اس وقت اس سامان کی لاگت ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔

اولمپئین حنیف خان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ٹیم کے کچھ آفیشلز ملوث نکلے تھے جبکہ پاکستان کا نام مزید بدنام ہونے سے بچانےکے لیے کیس دبا دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے