English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس آج ہوگی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹیلی کانفرنس اجلاس آج ہو گا۔ ٹیلی کانفرنس میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی پر بات ہو گی۔ کوورنا وائرس سے معطل سرگرمیوں کی بحالی کا پلان اور طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔ اراکین نئے مجوزہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر اور وینیوز پر اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔ شرکاء ٹیلی کانفرنس میں ڈومیسٹک ہاکی اور ٹریننگ منصوبہ بندی کے بارے میں بتائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کیساتھ ہمارے باقاعدگی سے رابطے جاری ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن 2,3 ایونٹس پاکستان کو بھی الاٹ کریں جس سے پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ حاصل ہوسکے۔ کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا پریشان ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور اس  سے بچانے کا ایک ہی واحد حل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے