English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی

القمر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1298.31 روپے ہوگئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق مئی کیلئے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322.90 روپے تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے