English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طیارہ حادثے میں 18 مکانات کو نقصان پہنچا

القمر

ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) علی مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام پر 18 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور یہ مکانات تاحال بند ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کرنے والی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ٹیم میں شامل ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر علی مہدی کاظمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نقصان کے شکار 18 مکان تاحال بند ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ اندر سے مکانات کا معائنہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق علی مہدی کاظمی نے بتایا کہ آج ٹیکنیکل کمیٹی نے مکانات کا باہر سےمعائنہ کیا ہے، تاہم ہماری جاب سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا جائے گا کہ عمارتوں کا اندر سے معائنہ ہونا چاہیے۔ ڈائریکٹر علی مہدی نے مزید کہا کہ پچاس فٹ سےزیادہ بلند عمارت کی اجازت سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )دیتی ہے، زیر تعمیر منصوبوں کواین او سی بھی سی اے اے نے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے