English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بھی چلانے کی اجازت

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کوبیٹھنے کی اجازت ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی اور بس میں ائیرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائےگا وہ سیٹ پر ایک مسافر بٹھائےگا۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے ایس او پیز بھی طے کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے