English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات کی جون میں بارشوں کی پیش گوئی

القمر

رواں ماہ جون میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سن اسٹروک اور گرمی کی تپش کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ جون میں بادلوں کا راج ہوگا اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی، 17 جون کے بعد ہونے والی بارشیں پری مُون سون ہوں گی جبکہ لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بحیرہ عرب کے مشرق میں بننے والے سائیکلون کے لیے دوسرا الرٹ جاری کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر بننے والا ڈپریشن شدت اختیار کر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن، ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل اور رُخ شمال کی جانب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق سے 1150 کلو میٹر دور ہے جبکہ ڈیپ ڈپریشن شمال کی جانب بڑھتے ہوئے آج سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کے بعد یہ اپنا رخ جنوبی گجرات کے ساحل کی جانب کر لے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں جبکہ ماہی گیر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے