ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

کراچی: سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی۔

تفصیلات کے مطابق اویس شاہ نے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، اگر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس گاڑی میں ماسک اور سینیٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گیں اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ایس اوپیزپر عملدرآمدکے لیے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی تشکیل دی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں