English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ : تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

القمر

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہوگی البتہ اگر نجی تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز اگر اپنے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلوانا چاہتے ہیں تو ان کو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

مزید تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کی اکیڈمک پالیسی اور اسکولز کھولنے کے ساتھ ساتھ جو نجی اسکولز پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے ان بچوں کو اگلے درجوں میں ترقی دینے پر تحفظات رکھتے ہیں، جن کے تعلیمی نتائج اس معیار کے نہیں ہیں اس پر نظرثانی کے لئے ایک سب کمیٹی بنادی گئ ہے، جو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے