English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں پیٹرول کی عدم دستیابی پر عوام پریشان

القمر

ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے کراچی میں پیٹرول کا بحران نظر آرہا ہے اور شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صارفین کو کئی کئی پمپس کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں اور جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں لمبی قطاریں بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ پی ایس او پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کر رہا ہے، جبکہ کچھ کمپنیوں نے سستا تیل خریدا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں کچھ کمپنیاں انونٹری گین کے لئے پیٹرول فروخت نہیں کررہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی پیٹرول کی قلت تاحال برقرار ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپوں میں پیٹرول دستیاب نہیں ہے، پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ کوئٹہ شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا آج چوتھا روز ہے، شہر کے کئی علاقوں میں قائم پٹرول پمپ بند ہیں اور پیٹرول دستیاب نہیں ہے،جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کےبعد سےکئی علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہیں، پیٹرول کےلئے مختلف پیٹرول پمپوں کے چکر لگانا پڑ رہے ہیںاور جہاں کھلے ہیں ان پیٹرول پمپوں پر بھی محدود پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔؎

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی میں کمی کے باعث قلت کا سامنا ہے، دوسری جانب صدر پیٹرول ڈیلرز ایسو سی ایشن قیام الدین کے مطابق مختلف نجی کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیداکی گئی ہے۔

اوگرا نے وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان میں پٹرول کی مصنوعی قلت کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے