English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : آج بھی آندھی چلنے کا امکان

القمر

کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی آندھی چلنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے بعد موسم تبدیل ہوسکتا ہے اور گزشتہ روز جیسی غیرمعمولی گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ گرد آلود اور آندھی نما موسم سے گڈاپ، سرجانی ٹاؤن اورسپرہائی وے سمیت مضافاتی علاقے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر قائد میں آندھی کے سبب مختلف علاقوں میں دیوار اور گھر کی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سرجانی ٹاؤن میں باڑوں میں آتشزدگی سے 75 بھینسیں بھی جل کر مرگئیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے