ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نیٹ بال کھلاڑیوں کے مسائل حل کرے، نثاراحمد

اسلام آباد (جسارت نیوز) گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نیٹ بال کے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرے۔ گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹ بال کے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح پر میڈلز حاصل کر رکھے ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ حکومت کو دیگر کھلاڑیوں کی طرح نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ ان کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں