ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ : مون سون بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع

کراچی: سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون آؤٹ لک جاری کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے زائد ہوں گی،سندھ اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہو سکتی ہیں،پاکستان میں جولائی سے ستمبر کے دوران معمول کی بارشیں 140.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مون سون میں ہونے والی بارشوں کے اثرات کے باعث ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا،مون سون کی بارشیں چاول کی فصل کے لیے مفید ہونگی،کپاس کی فصل کے لیے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں، مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈی دل کی افزائش کو موزوں ماحول فراہم کریگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں