ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے محمد راشد کا ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز

کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ محمد راشد دنیا میں ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔

محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔

محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نےنن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔

تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نےاپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں