English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاری: رہائشی عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 6 ہوگئی

القمر

کراچی: لیاری میں گزشتہ روز گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے مزید 5 افراد کی لاشی نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری کی لیاقت کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس میں 40 فلیٹ تھے جب کہ عمارت پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے