English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ میں صرف وکلا کو داخلے کی اجازت

القمر

کراچی میں کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کی نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کے تحت صرف وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی ایڈوائزری کے تحت احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ صرف وکلا کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت ہے اور وہ بھی دستانوں اور ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کو بھی آپس میں ہاتھ ملانے اور قریب آنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے تحت تمام عدالتوں کے ائیر کنڈیشنز بند، کھڑکیاں اور دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے