English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعصام نے لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے جمع کرلیے

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز)قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مختلف لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے سے زائد اکٹھے کرلیے،یہ رقم کورونا اور لاک ڈائون متاثرین میں راشن تقسیم پر خرچ کی جائے گی۔ اعصام الحق کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے جوتے سروس فائونڈیشن نے 30 لاکھ روپے میں حاصل کیے، اسپین کی ایک ٹینس اکیڈمی نے رافیل نڈال کی جرسی 10 ہزار یوروز میں خریدی۔اعصام الحق کے دستخط شدہ شرٹ سیالکوٹ میں کمپنی نے 5 لاکھ روپے میں حاصل کی اور وسیم اکرم کی دستخط شدہ 2 گیندیں 6 لاکھ اور ڈھائی لاکھ میں خریدی گئی۔اعصام الحق نے کہا کہ نیلامی سے جمع رقم سے کورونا اور لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے