English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی ولادت

القمر

کراچی: پاکستان کے معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رومان رئیس نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قراردیا ہے۔

رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے۔ ننھی گڑیا کے کان میں اذان اس کے دادا یعنی رومان رئیس کے والد نے دی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور خدا سے اپنی بیٹی اور گھروالوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے