English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 12 جون سے موسم میں بہتری کا امکان

القمر

کراچی میں ان دنوں موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ 12 اور 13جون کے بعد ہواؤں میں اضافے کے بعد موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر میں ہواؤں کی رفتار میں کمی اور نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سے 13 جون کے بعد شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم کچھ بہتر ہو جائے گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں مون سون کا آغاز یکم جولائی کے بعد ہوگا، جبکہ سندھ سمیت کراچی میں مون سون میں 20 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 29 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب اور مغربی علاقوں سے 9 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

ادھر لاہور میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے ساتھ بادل بھی اُمڈ آئے ہیں، شہر کے افق پر چھائی ہوئی سیاہ سرمئی گھٹاؤں نے موسم کوخوش گوار بنا دیا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں موسم صاف ہے،خوشگوار موسم میں سرسبزوادیاں خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث ہوٹل انڈسٹری مکمل بند ہو گئی ہے، جس سے مالکان اور کام کرنےوالوں کو نقصان کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے