کینبرا (جسارت نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کو جنرل ڈویژن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا (اے او) میں افسر نامزد کیا گیا ہے مائیکل کلارک کو آسٹریلیا کی طرف سے 114 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اس کے علاوہ انہوں نے 47 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیئے ۔ مائیکل کلارک چار بار ایلن بارڈر میڈل جیت چکے ہیں، ان کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے 2015ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ 2013-15ء کی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا اور ان دونوں سیریز میں بھی مائیکل کلارک نے کینگروز ٹیم کی قیادت کی تھی۔ مائیکل کلارک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں میں 49.10 کی اوسط سے 8643 رنز بنائے جن میں ان کی کی 28 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اسی طرح انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 44.58 کی اوسط سے 7981 رنز بنائے تھے۔ مائیکل کلارک نے بیان میں کہا کہ ”مجھے یقین نہیں آ رہا کہ مجھے آج بھی اس طرح کے ایک نامور ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے، جس پر میں کرکٹ آسٹریلیا کا بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ماضی کی کاکردگی پر مجھے اب بھی ایواڈز دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہیروز کو یہ کہتے ہوئے مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ نے مجھے اس سے کہیں زیادہ دیا ہے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں سکتا تھا اور یہ اس کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی، دوستوں، مداحوں اور ٹیم کے ساتھیوں کے تعاون کے بغیر یہ مقام نہیں پا سکتا تھا اور اسکے لئے میں ان تمام کا بھی بہت شکر گزار ہوں۔ مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ میری یہ پہچان اور تعریف آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہے۔لنکرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے سی ای او کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بقایا کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے نچلی سطح پر کھیل کو ترقی دینے کے لئے اپنا وقت وقف کرنے کے لئے اعلی سطح پر آسٹریلیا کرکٹ کی خدمت کی ہے۔
مائیکل کلارک نے آسٹریلیا کے اعزازات حاصل کرلئے
القمر
