ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوپن ٹینس کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی

سڈنی (جسارت نیوز) آسٹریلیا کی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹینس کھیل کو بھی دوبارہ جلد شروع کرنے کے بارے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ اگست میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ میں شرکت سے قبل انہیں مزید معلومات کی ضرورت ہے۔گزشتہ سال خواتین کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں سر فہرست رہنے والی آسٹریلوی ٹینس اسٹار ایشلے بارٹی نے کہا کہ یہ صرف میری ہی نہیں بلکہ تمام خواتین کھلاڑیوں کی رائے ہے کہ دوبارہ ٹینس کھیل شروع کرنے میں زیادہ جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ دوبارہ آغاز پر کورونا وائرس وبائی مرض کے بعد ہی غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کھیل کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بات کی جارہی ہے لیکن مقابلہ شروع کرنے سے پہلے درست وقت کا انتظار کر لینا ہی بہتر ہے جب حالات مناسب ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں