English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی

القمر

کراچی (رپورٹ : سید وزیر علی قادری)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ گزشتہ روز آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیا جس کے بعد ٹیسٹ میچز میں دوران میچ ٹیمیں کووِڈ ری پلیسمنٹ پلیئر حاصل کرسکیں گی۔آئی سی سی کے مطابق کووڈ ری پلیسمنٹ ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہوگا۔بولرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی اور ابتداء میں امپائرز کھلاڑی کو ایڈجسٹ ہونے میں مدد کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں گے تاہم بعد کے میچز میں اگر گیند پر تھوک لگایا تو وارننگ جاری ہوگی، دوسری وارننگ کے بعد5 رنز پنالٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے اور مقامی امپائرز کا تقرر بھی آئی سی سی کرے گی۔ٹیموں کو فی اننگز اضافی ریویو بھی مل گیا، ٹیسٹ کرکٹ میں 3 اور ون ڈے میں 2 اضافی ریویو ہوں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا تھا اور اس خواہش کا اظہار کیا تھاکہ میچ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر کرنے والے کھلاڑی کا متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے