English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوکووچ کے خدشات صرف اعلی کھلاڑیوں کیلیے درست ہیں، ڈین ایوانز

القمر

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار اور نمبر ون کھلاڑی ڈین ایوانز نے یو ایس اوپن میں اپنی ٹیم کا صرف ایک ممبر رکھنے والے کھلاڑیوں پر نوویک جوکووچ کے خدشات کو نارمل (اتنا بڑا معاملہ نہیں) قرار دیا۔30 سالہ برطانوی نمبر ایک کھلاڑی ڈین ایوانز نے بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی کھلاڑی کی ٹیم کے کسی فرد کو اجازت نہ دی جانا اتنا بڑا معاملہ ہے۔ ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت صرف ایک کوچ کے ساتھ ہی سفر کرے گی۔ انہوں نے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے کھلاڑی فزیوس اور فٹنس ٹرینرز کے ساتھ ہر ایک ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنا ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں کے علاوہ گرینڈ سلام ایونٹ میں شریک باقی پلیئرز کے لئے بھی صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے منتظمین پابندیوں پر غور کر رہے ہیں تاکہ وہ 31 اگست سے نیویارک میں شروع ہونے والے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس کا بند دروازوں کے پیچھے انعقاد کر سکیں۔ عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کا خیال ہے کہ حفاظتی پروٹوکول میں جو شرائط ہیں وہ بہت سخت ہیں جس کے مطابق ایک سائٹ پر صرف ایک شخص موجود ہونا قرار دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے