English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عملدرآمد ضروری نہیں ، ظفر مرزا

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے عالمی ادارہ صحت کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈبلیوایچ او کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹرظفرمرزانے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خود مختار فیصلے کئے ہیں اور کوروناوائرس کےمعاملےپرسوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ اونےصرف وباکودیکھناہوتاہے، اس کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل کرناہماری اولین ترجیح ہے، کوروناوائرس کےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے، کوئی پتہ نہیں وائرس کتناعرصہ رہناہے، جوسیکٹرزبندہیں وہ بندہی رہیں گے، عوام نےسمجھاکوروناعیدکےبعدختم ہوجاناہے اور احتیاط نہ کی، آنےوالےدنوں میں کوروناکےکیسزبڑھتےہوئےنظرآرہےہیں، عوام کےلیےجوبہترہےوہ فیصلہ کرتےہیں، حکومت کےپاس لاک ڈائون کا آپشن موجودہے۔

واضح رہے کہ علمی ادارہ صحت نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کی نرمی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اور 22 مئی کو پابندیاں اس وقت اٹھائی گئیں جب ملک اس فیصلے کے لیے بنیادی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے