کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے آئی پی ایس ایشیا کے سابق صدر کویت سے تعلق رکھنے والے فیصل القنائی طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے۔فیصل ال قنائی اے آئی پی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی تھے۔فیصل القنائی کا شمار کویت سمیت عرب ممالک کے بہترین اسپورٹس جرنلسٹس میں ہوتا تھا انہوں نے بے شمار عالمی مقابلوں کی کوریج کی ۔انہیں1993 سے2005 تک اے آئی پی ایس کی یگزیکٹوکمیٹی کے رکن جبکہ 2005 ء سے 2013 ء تک اے آئی پی ایس کا نائب صدر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔2012 ء میں کویت میں منعقد ہونے والے اے آئی پی ایس ایشیا کے انتخابات میں انہیں تنظیم کا صدر منتخب کیا گیا یوں کویت سے تعلق رکھنے والے وہ دوسرے صدر تھے۔2016 ء تک انہوں نے اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے ۔فیصل القنائی نے ایشیا میں اسپورٹس جرنلزم کی ترقی و فروغ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں۔ان کے انتقال پر اے آئی پی کے صدر جیانی مرلو، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سمیت اے آئی پی ایس کے صدر سطام ال سہلی اور ایگزیکتو کمیٹی کے اراکین نے دلی افسوس کا اظہار کرنے ہوئے ان کے انتقال کو ا سپورٹس جرنلزم میں ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
اے آئی پی ایس ایشیا کے سابق صدر فیصل القنائی انتقال کر گئے
القمر
