English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ ٔ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، حید ر علی بھی شامل

القمر

لاہور (جسارت نیوز )دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔29 کھلاڑیوں میںاوپنرز عابد علی، فخر زمان ، شان مسعوداور امام الحق مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم، بابر اعظم نائب کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے، اسد شفیق، فواد عالم، حیدر علی، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور شعیب ملک ،وکٹ کیپرز محمد رضوان اور سرفراز احمد،فاسٹ بولرز فہیم اشرف ، حارث رؤف، عمران خان ، محمد عباس، محمد حسنین ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان ، عثمان شنواری اور وہاب ریاض ، اسپنرز یاسر شاہ ، عماد وسیم، کاشف بھٹی اور شاداب خان شامل ہیں-ٹیم آفیشلز میں مصباح الحق ہیڈ کوچ،شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ،وقار یونس بولنگ کوچ،عبدالمجید فیلڈنگ کوچ،یاسر ملک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ،طلحہ بٹ اینالسٹ،کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ،ملنگ علی مساجر،منصور رانا ٹیم منیجر ،کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت انوری ٹیم سیکورٹی منیجر،رضا راشد ٹیم میڈیا منیجر جبکہ اضافی ٹیم منیجمنٹ میں یونس خان بیٹنگ کوچ برائے دورہ انگلینڈ،مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ برائے دورہ انگلینڈ اورڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر برائے دورہ انگلینڈ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے