ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلوی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔ آسٹریلوی حکومت نے جولائی سے 10 ہزار تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی، ٹی ٹوئننٹی ورلڈ کپ ستمبر، اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام میدانوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے اور گراؤنڈ میں 25 فیصد شائقین کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین وزیر کھیل رچرڈ کال بیک نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ بروقت کروانے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ کرانے کے لئے پرامید ہیں، محدود تماشائیوں کے ساتھ میچز کرائے جاسکتے ہیں۔ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے، جبکہ 2021 کے ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ موخر کردیا ہے، آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 کے انعقاد کا فیصلہ آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں