ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔

لالا کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آگیا ہے۔ آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ کورونا وبا کے دوران شاہد آفریدی فلاحی کاموں میں مصروف عمل دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسزمیں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں