English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہاکی پلیئرز کی سندھ حکومت سے گرائونڈ میں واپسی کی اپیل

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں گھر پر بیٹھے کھلاڑی بورہونے لگے، کراچی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سندھ حکومت سے گراونڈ میں واپسی کی اپیل کر دی۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراونڈ پر فلڈ لائٹس کا کام مکمل، برقی قمقموں کی روشنی میں کھلاڑی ایکشن کے خواہش مند ہیں۔ کراچی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گھروں پر اب گزارا مشکل ہو رہا ہے، اسٹیڈیم میں کھیلنا چا ہتے ہیں۔ہاکی کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس اوپیز کے تحت گراونڈ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے، کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین نے فلڈ لائٹس کی تنصیب پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت بچوں کو مفت ٹریننگ اور کٹس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے