English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر ملکی کھلاڑی شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے فکرمند

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)عالمگیر وبا کورونا کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوصحت کے حوالے سے ناصرف قومی کرکٹر دعا گو ہیں بلکہ غیر ملکی انٹرنیشل کرکٹرز بھی فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے لیے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کررہے ہیں۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا ہے، اللہ شاہد آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے۔مشفق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے