English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اچھافٹبالربننے کیلیے سخت محنت کی ضرورت ہے،محمد طارق

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام اولڈ گولیمار فٹبال گرائونڈ میں کراچی فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی سابق انٹرنیشنل فٹبالر اور سی اے کے کوچ محمد طارق کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جبکہ اس موقع پر کراچی فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈپٹی آرگنائزر نبی بخش بلوچ، جبرل سیکریٹری زرخان بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری فضل نیازی، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین خدابخش عیدو اور ہدایت بخش بھی موجود تھے۔ اس ٹریننگ سیشن میں اصلاح بلوچ گولیمار اور پروانہ اسپورٹس, گولیمار آزاد، مکران اسپورٹس اور بلوچستان ریڈرز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ محمد طارق نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مختلف قسم کے ٹپس دیے اور ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے