English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ اپنے اصل رنگ میں کھیلی جائے تو اچھی لگے گی: ثقلین مشتاق

القمر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کرکٹ اپنے اصل رنگ میں کھیلی جائے گی تو ہی اچھی لگے گی، دنیا کے ہر خطے میں کرکٹ اپنے ہی اسٹائل میں کھیلی جائے گی تو مزہ آئے گا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اسپنرز کو بھی بال کی چمک کی ضرورت ہوتی ہے، بال ڈرافٹ کرنے کے لیے اسپنرز کو تھوک سے گیند چمکانا پڑتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ تھوک سے نہ چمکانے کی وجہ سے اب گیند جلد پرانی ہو جائے گی، گیند جلد پرانی ہونے کی وجہ سے کچھ اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کرکٹ اپنے ہی اسٹائل میں کھیلی جائے گی تو مزہ آئے گا، موجودہ صورتحال میں آسٹریلیا جیسی ٹیمیں اپنے انداز نہیں بدلیں گی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ نئے قوانین کی وجہ سے ان کا فاسٹ بولرز سے انحصار کم نہیں ہوگا، اچھے فاسٹ بولرز تو اب بھی بغیر چمک کے اپنا کام دکھا جائیں گے، فاسٹ بولرز کنٹرول، جارحانہ انداز، رفتار، لائن لینتھ سے پریشان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھوک کے ساتھ چمک کے بغیر ان کی پاس سوئنگ نہیں تو سیم ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے