English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ انگلیڈ؛ غیر معمولی حالات میں ٹیم میں واپس آیا، وہاب ریاض

القمر

لاہور: فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں غیر معمولی حالات کی وجہ سے بریک سے واپس آیا  ہوں۔

فاسٹ بولر وڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دورہ انگلینڈ  کیلئے غیر معمولی حالات کی وجہ سے بریک سے واپس آیا ہوں، گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی،  فی الحال آسانی نہیں پاکستان کی ضرورت کو دیکھنا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ موجودہ حالات میں نہ کوئی انگلینڈ سے واپس آ سکتا ہے نہ جا سکتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کا حصہ ہوں اورہرفارمیٹ کے لیے دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلیڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی ، تینوں ٹیسٹ میچز آسی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے