محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ روشنی کے دائرے کی شکل کا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گرہن کے دوران سورج روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا، پاکستان کے کچھ علاقوں میں جزوی اور کہیں مکمل طور پر روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔
ملک بھر میں سورج کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 8 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جبکہ کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر 26 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11بجکر 40 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
کراچی میں سورج گرہن کا اختتام 12بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 34 منٹ پر جزوی گرہن ختم ہوجائے گا۔
سورج گرہن پاکستان سمیت افریقا اور ایشیاء کے کئی ممالک سے دیکھا جا سکےگا۔
