English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات کرنے کے لیے احسان مانی کو طلب کرلیا۔پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بات چیت کیلئے وزیراعظم اور چیف پیٹرن عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو طلب کیا ہے، اس موقع پر بورڈ میں کی جانے والی حالیہ تقرریوں اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے حکومتی اجازت کی بھی درخواست کی جائے گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میچز لائیو ا سٹریم کرنے والی ویب سائیٹ کا معاملہ بھی وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے، اس پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے