ممبئی (جسارت نیوز) بھارت کے سب سے پرانے فرسٹ کلاس کرکٹر وسانت رائے جی کا 100 سال کی عمر میں ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں اہلیہ اور2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ رائے جی کے داماد نے تصدیق کی کہ سابق کرکٹر کی موت زیادہ عمر اور بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کے داماد سدرشن نناوتی نے کہا کہ رائے جی بوڑھاپے کی وجہ سے جنوبی ممبئی کے والکیشور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دن2 بجکر 20منٹ پر انتقال کر گئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹسمین رائے جی نے 1939ء میں ناگپور میں وسطی صوبوں اور بیرار کے خلاف میلے کے میچ میں کرکٹ کلب آف انڈیا کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس میں سی کے نائیڈو ، مشتاق علی ، وجے ہزارے اور لالہ امرناتھ جیسے بھارتی کھلاڑی بھی شامل تھے۔ اس کے بعد وہ 1941ء سے ممبئی کے لئے کھیلے۔ ان کی ممبئی کی شروعات وجے مرچنٹ کے تحت ہوئی جب ان کا مقابلہ مغربی ہندوستان سے ہوا۔ ایک دہائی کے طویل کیریئر میں دوسری جنگ عظیم کے بعد انہوں نے 9 فرسٹ کلاس کھیلوں میں حصہ لیا تاہم وہ ایک کرکٹ مورخ کی حیثیت سے کھیل کے ساتھ وابستہ رہے اور انہوں نے کھیل کے حوالے سے متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں۔
وسانت رائے 100 سال کی عمر میں چل بسے
القمر
