English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہوں، وہاب ریاض

القمر

لاہور(جسارت نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہوں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے، پی سی بی نے ٹیسٹ کیلئے دستیابی کا پوچھا تو انکار نہیں کرسکا، مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو کھیلنے کے لیے تیار ہوں گا، میرے لئے وائٹ یا ریڈ بال نہیں ملک کی نمائندگی اہم ہے، اگرچہ گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، فی الحال آسان نہیں پاکستان کی ضرورت کو دیکھنا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ پروفیشنل کے طور پر چیلنج کے کیلیے تیار ہوں، نوجوانوں کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا،کیریئر کے دوران بطور پلیئر اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زیادہ کرکٹ دبئی میں کھیلے جہاں اسپنرز کا کردار اہم رہا، ٹیسٹ میں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے فارمیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، اب ضرورت محسوس کی تو تیار ہوگیا، ڈراپ ہونے پر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، نوجوان بولرز پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، ان کی رہنمائی کی پوری کوشش کروں گا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے زیادہ اہم ہے کہ منیجمنٹ نے پلان میں شامل رکھا، کارکردگی دکھاں گا، تو آئندہ سال کنٹریکٹ بھی مل جائے گا، ورلڈکپ 2015 میں کم بیک کیا محنت کی اور پرفارم کیا، دورہ انگلینڈ میں بھی اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں وہاں کورونا وائرس کا کوئی مسئلہ ہوگا، انہوں نے انکشاف کیا کہ ورلڈکپ سے قبل خواب آیا تھا کہ کھیلوں گا، اس مرتبہ پی سی بی کا فون آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے