English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کودورۂ انگلینڈ کی اجازت دیدی

القمر

شفقنا اردو: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورۂ انگلینڈ کی اجازت دیتے ہوئے دورے کے دوران تمام ایس او پیز یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ میدان آباد ہوں، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان کو انگلش کرکٹ بورڈ سے دورے سے متعلق بات چیت پر بریفنگ دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 30 جولائی تا 3 اگست، دوسرا مقابلہ 7 تا 11 اگست اور تیسرا میچ 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 29 اگست، دوسرا 31 اگست اور تیسرا 2 ستمبر کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے