کراچی: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کراچی کے 2 روزہ دورے کے دوران صنعتکاروں، تاجروں کے وفد سے ملاقات کرینگے، کراچی میں پی ٹی آئی ،جی ڈی اے رہنماوں کی ملاقات بھی متوقع ہے، کورونا وائرس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان17جون کو لاڑکانہ کا دورہ کرینگے، دورہ لاڑکانہ میں وزیراعظم احساس کفالت سینٹر کا دورہ اور ہیلتھ کیئر اسٹاف سے ملاقات کرینگے جب کہ 17جون ہی کو جیکب آباد کے دورہ کا بھی امکان ہے۔
