English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، عمران خان

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا تھا تاہم حکومتی فیصلے کے ثمرات عوام کو پہنچانے کے لئے تمام صوبائی چیف سیکریٹری مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کی اجازت دینے کے فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں تاہم آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی لا نے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس میں فخر امام، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق دا ؤد، ڈاکٹر شہباز گل اورد یگر شریک ہوئے، صوبائی چیف سیکرٹریوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ ہمارے بچوں، بوڑھوں اور قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ ماضی میں ملاوٹ کا تدارک کرنے کو نظر انداز کیا گیا،خالص اشیاء کا میسر آنا گڈ گورننس کی عکاسی کرتا ہے لہذا اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے