English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلیئرڈاینڈاسنوکرایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی کے صدر منور شیخ نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو سالانہ گرانٹ جاری کرے۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی کو سالانہ گرانٹ نہیں ملی اور نہ ہی محمد آصف کو دو بار عالمی اعزاز جیتنے پر کیش ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے علاوہ دیگر ملکی کیوئسٹ نے بھی میڈلز جیتے لیکن ان کو بھی کوئی انعام نہیں دیا گیا۔ منور شیخ نے کہا کہ گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے پیسے بھی نہ دے سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سالانہ گرانٹ کے ساتھ ساتھ اسپیشل گرانٹ بھی اس سال نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے