English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ انگلینڈ قوی کرکٹ ٹیم کی روانگی یکم جولائی کو متوقع

القمر

لندن (جسارت نیوز) قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز میں معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو دورہ انگلینڈ کیلیے روانہ ہو گی۔انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام کے درمیان ٹیلی فونک کانفرنس جس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی۔پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی سفارشات ای سی بی کو پیش کردی ہیں اور پی سی بی پرامید ہے کہ رواں ہفتے کے آخری میں ای سی بی سے انتظامات پر مکمل جواب موصول ہو جائے گا۔دورے کیلیے پاکستانی ٹیم کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی کا امکان ہے اور انگلینڈ سے چارٹرڈ طیارہ پاکستان آکر ٹیم کو واپس انگلینڈ لے کر جائے گا۔پاکستان ٹیم کی لاہور یا اسلام آباد سے انگلینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے اور قومی ٹیم کا ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ ڈربی شائر میں ہونے کا امکان ہے۔انگلینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو صحت کی احتیاطی تدابیر پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔ دوسرے کے حتمی شیڈول کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا لیکن پہلا ٹیسٹ میچ ممکنہ طور پر پانچ سے 9اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچ ساؤتھ ہیمپٹن میں 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25اگست تک ہونے کا امکان ہے۔ٹی20 سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے ساتھ ساتھ یکم ستمبر کو مانچسٹر میں ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے