کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرمن فٹبال لیگ کا ٹائٹل لگاتار آٹھویں بار بائرن میونخ نے جیت لیا، فتح کے بعد چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں جشن منایا۔ بائرن میونخ نے لگاتار آٹھویں مرتبہ بندس لیگا کا تاج اپنے سرسجا لیا، چیمپئن ٹیم نے حریف ورڈر بریمن کوایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پرفیصلہ کن برتری حاصل کی۔بائرن میونخ کی جانب سے پولش اسٹار پلیئر روبرٹ لیونڈوسکی نے گول اسکور کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا، فاتح ٹیم نے مقررہ وقت تک برتری برقرار رکھی۔کورونا وائرس کی وجہ سے چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں فتح کاجشن منایا اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہے۔دوسری جانب اسپینش لالیگا میں لائنل میسی کی شاندار فارم برقرار ہے، میسی نے پیلنٹی پر گول داغ کر بارسلونا کو کامیابی دلائی۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط