English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا، فیاض چوہان

القمر

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ صوبے بھر میں کورونا پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، مکمل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں کی بندش غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے قرار دیئے گئے ریڈ زونز میں پولیس، رینجرز اور فوج کے دستے تعینات ہونگے جبکہ تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریستوران، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں، کلینک، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز مجوزہ اوقات میں کھولے جا سکیں گے، ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، عوام اور کاروباری طبقے کے تعاون کے بغیر کورونا کو شکست دینا نا ممکن ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے مجوزہ ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، عوام سے اپیل کی کہ آئیے! کورونا سے محفوظ پاکستان کے لیے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے