English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،وسیم خان

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)وسیم خان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ایس او پیز تیار کررہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5سالہ پلان کو موثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم بنایا ہے، 5سالہ پلان پر عمل درآمد کی ہرماہ مانیٹرنگ ہوگی، پلان پر کوتا ہی برتنے والوں کا احتساب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں اور سابق کرکٹرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، پی سی بی اور ای سی بی دورے کے لیے ایس اوپیز تیار کررہے ہیں، گورننگ بورڈ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ 28جون کو قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی شیڈول ہے، انگلش بورڈ کا جیٹ طیارہ 26 جون کو پہنچنے گا، حتمی شیڈول آئندہ ایک 2روز میں انگلش بورڈ جاری کرے گا۔22جون کو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ لاہور،کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ہوں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ساتھمپٹن میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے