English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو وبا کے خاتمے کا انتظار، کھلاڑی مالی مشکلات کا بدستور شکار

القمر

کراچی(رپورٹ: مقصود احمد )ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرتے کرتے مایوسی کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ کھیل کے میدان آباد کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ کرونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا کو پریشانی کا سامنا ہے ۔خاص طور پر پر غریب ممالک تو بہت متاثر ہوئے ہیں۔ معیشت تو تقریبا تباہ ہوگئی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اسی طرح پاکستان میں بھی تمام شعبوں کو نقصان کا سامنا ہے چاہے وہ کاروباری طبقہ ہو یا تعلیمی ادارے کرونا کی وباء کے باعث خوف کی وجہ سے مایوس دکھائی دیتے ہیں اور کافی حد تک لوگ ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں کیونکہ خاص طور پر نوجوانوں کے لیے کسی بھی سرگرمی کا انتظام نہیں کیونکہ کھیل کے میدان مختلف فٹنس کلب اور جمز بند پڑے ہیں۔ایسے میں آج کا نوجوان کیا کرے وہ گھر میں بیٹھے بیٹھے ذہنی دباو کا شکار ہوتا جارہا ہے اس کا ہماری نئی آنے والی نسل پر بہت برا اثر پڑیگا اس سلسلے میں حکومت کو کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع پالیسی بنانا ہوگی جس سے ملکی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم ہوسکے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی دباو کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مستقبل میں ہمارے ملک میں کھیل کے میدان ویران ہوجائینگے سپریم کورٹ اور حکومت کی ہدایت کے بعد کھلاڑیوں کے لیے اسپورٹس کلب اور فٹنس جمزکھلنا شروع ہوگئے ہیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں میں خوشی کہی لہر دوڈ گئی ہے تو دوسری جانب کھلاڑیوں کو مالی پریشانیوں کا سامنا ہے کیونکہ بیشتر کلب اور جمز نے کھلاڑیوں سے پچھلے 3 ماہ کی فیس مانگنا شروع کر دی ہے کھلاڑی وباء کے باعث مالی پریشانیوں سے دوچار اور کلب اور جمزکی فیس ادا نہیں کر سکتے اور کلب اور جمز مالکان کا کھلاڑیوں کو پچھلی فیس نہ ادا کرنے کے باعث داخلے پر پابندی لگا دینے کا ارادہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ غریب کھلاڑیوں کی اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیں اور کلب وجمز کے مالکان کو پابند کریں کہ وہ کھلاڑیوں سے پچھلے 3 ماہ کی فیس نہ لیں اور جم اور کلبز میں کم عمر بچوں اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کا داخلہ ممنوع کردیں اور تمام فٹنس کلب ،جمز اسٹیڈیم اور ٹریننگ سینٹرز میں 5بجے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے کیوں کہ کراچی میں شدید گرمی کے باعث کھلاڑی دن میں ٹریننگ نہیں کر سکتے لہذا حکومت کھلاڑیوں کے ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین پالیسی مرتب کرے جس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو اور دوبارہ کھیل کے میدان آباد ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے