کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق نامور بلے باز سعید انور آف ا سپن بولرز کو کھیلنے کے ماہر تھے، بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کسی بھی بلے باز نے اسپنر زکو ان سے بہتر نہیں کھیلا۔ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے سعید انور کے خلاف کچھ میچ کھیلے لیکن نیٹ کے ساتھ اس کے ساتھ بہت سے راؤنڈ کئے اسے شکست دینا یا اس کی وکٹ لینا بہت مشکل تھا۔ سعید انور نے 55 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے میچ کھیلے اور7 ٹیسٹ اور11 ون ڈے میچوں میں بھی پاکستان کی کپتانی کی۔ ثقلین مشتاق جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کے سربراہ ہیں نے کہا کہ سعید انور بہت ٹیلنٹڈ تھے اور میرے خیال میں کوئی اور بائیں ہاتھ کا بلے باز نہیں تھا جو آف ا سپنر کو ان سے بہتر کھیلتا تھا۔ ثقلین جنھیں ”دوسرا” کی ایجاد کا سہرا دیا گیا تھا نے کہا کہ دوسرا بائیں ہاتھ کا بلے باز جس نے آف اسپن بولرز کو بہتر کھیلا تھا وہ بھارتی کرکٹر اور موجودہ بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر گنگولی تھے۔گنگولی کو آف ا سپنرز کے خلاف بھی مہارت حاصل تھی۔ وہ آف ا سپنرز کے خلاف کٹ ، انسائڈ آؤٹ اور سویپ سے جب چاہیں بولر کے جارخانہ حکمت عملی اختیار کرسکتے تھے ۔انہوں نے کہا وہ ذہین اوربہادر تھے اور ٹریننگ وکٹ پر اچھا کھیلتے تھے۔ثقلین نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز برائن لارا نے آف ا سپنرز کو بھی عمدہ کھیلا۔ میں نے ایک مرتبہ اس وقت دیکھا جب لارا سری لنکا کے آف ا سپنر متھیا مورلی دھرن کے خلاف جارخانہ موڈ میں تھے۔ لارا نے1990 میں پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ ثقلین نے کہا کہ سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا بھی آف ا سپن بولنگ کے بہترین بلے باز تھے۔ انہوں نے کہا بائیں ہاتھ والے بلے بازوں کے خلاف آف ا سپنرز کھیلنا ایک حربہ تھا اور اب بھی استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا لیکن یہ (انور ، گنگولی ، لارا ، سنگاکارا) بائیں ہاتھ کے کچھ بیٹسمین تھے جو آف ا سپنرز کو بہت عمدہ کھیلتے تھے اور بولرز کے لئے مشکلات پیدا کرتے تھے۔ ثقلین نے کہا کہ ان بلے بازوں کے پیچھے جو وجہ ہیکہ وہ آف اسپن بولنگ کو اتنی اچھی طرح سے کھیلنے میں کس طرح کامیاب رہے ہیں وہ ان کی خود اعتمادی اور جرات ہے۔ میرے مشاہدے کے مطابق وہ بہادر تھے اور انہیں اپنی صلاحیتوں پر پورا یقین تھا۔ انہوں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ انہیں اسپنرز کو کھیلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کسی بھی بلے باز نے اسپنر ز کو سعید انور سے ب�تر ن�یں کھیلا،ثقلین مشتاق
القمر
