English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے �ٹبالرز کے ساتھ زیادتی ن�یں �ونے دیں گے، حاجی اعظم خان

القمر

ٹنڈوجام ( نامہ نگار) فرینڈز فٹبال کلب ٹنڈوجام کے سرپرست اعلیٰ توفیق راجپوت کی جانب سے فٹبال ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر حاجی آعظم خان دیگر عہدیداروں و حیدرآباد کے مختلف کلبوں کے عہدے داروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی آعظم خان نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ہمیں ضلع حیدرآباد کے 14 کلبوں کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ٹنڈوجام سمیت حیدرآباد کے دیگر شہروں کے کھلاڑیوں کو مختلف ٹورنامنٹس میں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے ہے،، آور اپنے مخالفین کے کسی بھی کلب پر پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کسی کلب اور کھلاڑی کے ساتھ زیادتی کی بلکہ میرٹ پر انہیں مختلف ٹورنامنٹس میں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا ہم ڈسٹرکٹ کے الیکشن میں کامیابی کے بعد سندھ کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تو حیدرآباد آور اندرون سندھ کے ٹیلنٹ کو ملکی ؤ غیر ملکی سطح پر متعارف کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سندھ آور پاکستان میں فٹبال کی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت حیدرآباد میں بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا گیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے، فرینڈز فٹبال کلب ٹنڈوجام کے سرپرست اعلیٰ توفیق راجپوت، راؤ ظفر سعید راجپوت، تسلیم رشید، نے کہا کہ فرینڈز فٹبال کلب ٹنڈوجام ہمیشہ سے حاجی آعظم کا مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حاجی آعظم خان نے فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کو آگے کھیلنے کے مواقع فراہم کئے ہے اور ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوکر مزید فٹبال کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے اس موقع پر توفیق راجپوت کی جانب سے سندھ کی روایت سندھی اجرک پیش کی گئی استقبالیہ میں کمپیرنگ کے فرائض زاکر دیسوالی نے ادا کئے اس موقع پر وحید شیخ، شاھد ولی، راشد صدیقی، اصغر ہزارہ، ریحان شیخ، اقبال شیخ، فہیم قریشی، عبدالحمید بلوچ، ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت، عارف ایوب راجپوت، فیضان سعید راجپوت سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے