English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹرز 24 جون کو لا�ور میں جمع �وں گے،28جون کو لندن روان� �ونگے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب قومی کرکٹرز 24 جون کو لاہور میں جمع ہوں گے،اسکواڈ28 جون کو چارٹرڈ طیارے سے اڑان بھرے گا۔ دورہ انگلینڈ میں 3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے مجموعی طور پر29 کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے، کوچز اور آفیشلز سمیت 14 رکنی معاون اسٹاف میں سے بولنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقاسے براہ راست انگلینڈ پہنچیں گے، دیگر ارکان چارٹرڈ طیارے میں کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز 22 جون کو اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ کے بعد 24 جون کو لاہور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جمع ہوں گے، 25 جون کو ان کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوں گے، اس دوران کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ریزروز میں سے متبادل کا انتخاب ہوگا، اسکواڈ 28 جون کو روانہ ہوجائے گا۔برطانوی حکومت کی ہدایات کے مطابق پاکستان ٹیم کو انگلینڈ پہنچ کر پہلے 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے،میزبان ٹیم کے ساتھ پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو شروع ہوگا، شیڈول کا باقاعدہ اعلان جمعتہ المبارک کو ہونے کا قوی امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائومیں تیزی آنے کے بعد پی سی بی نے تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا، قومی کرکٹرز انگلینڈ میں 5 ہفتے کی ٹریننگ میں خود کو مشکل چیلنج کیلئے تیار کرنے کی کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے