English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹیل کے کھلاڑیوں سے زیادتی کا سلسل� بند کیا جائے، اقبال حسین

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلوچ محمدن فٹبال کلب ڈی ایف اے سائوتھ کے قدیمی فٹبال کلب کے چیئرمین اقبال حسین،جنرل سیکریٹری شکیل پی آئی اے، جوائنٹ سیکریٹری شکیل غنی خازن خدابخش نیشنل بینک، کوچ طارق تاج اور دیگر آفیشل نے پاکستان اسٹیل فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انتظامیہ کے نارواسلوک کی شدید الٖفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی عزت اور تنخواہوں کی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں چیئرمین اقبال حسین اور جنرل سیکریٹری شکیل پی آئی اے نے پاکستان اسٹیل کے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی پر وزیرا عظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اسٹیل انتظامیہ کھلاڑیو ں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے،کبھی2,2ماہ کی تنخواہ روک کر پھر تیسرے ماہ کے ساتھ دی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے