English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، بلاول بھٹو

القمر

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی جب کہ بجٹ ایسے پیش کیا گیا جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہو گا، جب سے وبا آئی ہے ہر متنازع مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ امید تھی کہ وفاق کی طرف سے ہر صوبے کے لیے ہیلتھ پیکیج ہوگا تاہم حکومت ایسے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے جس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں، کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا، یہ وقت تھا صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنے کا تاہم پی ٹی آئی کا بجٹ عوام کی صحت کو تحفظ نہیں دیتا، بجٹ میں ٹڈیوں کے مسئلے کو بھی نظرانداز کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردی واقعات کی تحقیقات کرا رہی ہے، رینجرز حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے